بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھارت روتے دھوتے اپنے گھر جائے گا،وفاقی وزیر دفاع

کہ بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کو وطیرہ بنالیا ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے برما نہیں بھارت کو اقتصادی راہداری سے بہت تکلیف ہوئی ہے، خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 23:02

بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھارت روتے دھوتے اپنے گھر جائے گا،وفاقی وزیر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھارت روتے دھوتے اپنے گھر جائے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کو وطیرہ بنالیا ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے برما نہیں لیکن اصل میں بھارت کو اقتصادی راہداری سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔

بھارت کے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اب تبدیل ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایٹمی قوت ہونے کے ساتھ معاسی قوت بن رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان فوج پچھلے ایک سال سے ضرب عضب آپریشن جاری رکھا ہوا ہے شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر ختم کردیا گیا ہے دنیا کی کوئی بھی فوج چھ مہینے تک جنگ لڑنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔ ساری دنیا وزیرستان کے ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے پاک فوج کی کارکردگی کی بات کرتی ہے فوج نے اپنے بل بوتے پر ہر چیز ختم کردی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارا اصل ایشو کشمیر ہے نجی تی وی چینل کسمیر میں بھارتی پرچم جلانے اور بھارتی راج کی جانب سے کشمیروں پر مظالم کرنے کے حوالے سے خبریں نہیں چلاتے ہیں آخر کب تک نجی تی وی چینل پیسوں کے چکر سے نکل آئیں گے۔ صرف اور صرف پی ٹی وی چینل کشمیر کی بر چلاتا ہے۔