راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس کامیاب منصوبہ ہے جس سے راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا ، لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ،شہریوں کو بس کیلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتظار نہیں کرناپڑتا،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے،امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ‘ کی رپورٹ
بدھ 10 جون 2015 23:35
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون۔2015ء) امریکی اخبار ”واشنگٹن پوسٹ“ نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کوکامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہمیٹرو منصوبے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا اور لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ،شہریوں کو بس کیلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتطار نہیں کرناپڑتا،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے ۔
اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 18 کروڑ عوام ناقابل انحصار بسوں پر خطر سفر کرنے پر مجبور تھی ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں 60 میٹرو گاڑیاں مخصوص راستوں پر سفر کرتی ہیں ، میٹروبس سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئی ہیں ، تیز رفتار پر آسائش اور ایئرکنڈیشنڈ میٹرو بس خوشگوار منظر پیش کرتی ہیں ۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق عوام کو انتہائی بھری پڑی بسوں اور ویگنوں اور بعض اوقات ان گاڑیوں کی چھتوں پر سفر کرنا پڑتا تھا ۔
میٹرو بس سے لاکھوں لوگوں کو آسان سفری سہولتیں میسر آئیں ،شہریوں کو بس کیلئے 3 منٹ سے زیادہ کا انتطار نہیں کرناپڑتا،ستے کرائے کی وجہ سے میٹروبس غریب افراد کی دسترس میں ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹرو منصوبے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کا دورانیہ کم ہوگیا ،لاہور راولپنڈی اسلام آباد کے شہری جدید میٹرو منصوبے سے مستفید ہورہے ہیں ،پاکستان دنیا کے تیز رفتاری سے ترقی کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے ،پاکستان میٹرو منصوبے پر مغربی ملکوں کے شہریوں کو بھی رشک آرہا ہے ،میٹروبس مڈل کلاس کی زندگیوں میں تبدیلی کاباعث بن رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.