بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا،میانمار حکام نے بھارت کی جانب سے سرحدی حدود میں گھس کر کاروائی کا دعویٰ مسترد کردیا،بھارت نے میانمار میں گھس کر کوئی کاروائی نہیں کی ،بھارت نے کاروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی،کسی باغی گروپ کو اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے،میانمار حکام

بدھ 10 جون 2015 23:57

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون۔2015ء) بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا،میانمار حکام نے بھارت کی جانب سے کاروائی کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہبھارت نے میانمر میں گھس کر کوئی کاروائی نہیں کی ،بھارت نے کاروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی،کسی باغی گروپ کو اپنی سرزمین سے پڑوسی ممالک پر حملے کی اجازت نہیں دے سکتے۔عالمی میڈیا کے مطابق میانمار کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر زا ہتے کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کو پار کرکے عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے ۔

بھارت نے میانمار میں گھس کر کوئی کاروائی نہیں کی ۔ بھارت کی جانب سے کاروائی اپنے سرحدی علاقے میں کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ میانمار کسی غیر ملکی کو برداشت نہیں کرے گا جو ہمارے سرزمین کا استعمال کرکے ہمسایہ ممالک پر حملے کریں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کی فورسز نے منی پور میں سرگرم باغی گروپ کے کارندوں کو کارروائی کرکے ہلاک کردیا ہے جو گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر ہندوستانی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔

بھارتی مرکزی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ وردھن سنگھ نے کہا تھا کہ برمامیں بھارتی فوج کی کارروائی پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام ہے جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں، سرحد پار یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :