کوئٹہ ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ،گرفتار دہشتگردوں پر شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے شبہ ہے، مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا

بدھ 10 جون 2015 23:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جون۔2015ء) کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے مشرقی بائی پاس پر آپریشنکے دوران کالعدم تنظیم کے4 دہشت گرد گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا،دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کوایف سی ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور ایف سی حکام نے مشرقی بائی پاس پر آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار دہشتگردوں پر شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے شبہ ہے۔ ایف سی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کیلئے گرفتار دہشتگردوں کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔