پشاور : حیات آباد میں دھماکہ ، ایف آر پی ڈپٹی کمانڈنٹ زخمی، ایک شخص جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 11:00

پشاور : حیات آباد میں دھماکہ ، ایف آر پی ڈپٹی کمانڈنٹ زخمی، ایک شخص جاں ..

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 11 جون 2015 ء) : پشاور کے علاقہ حیات آباد میں دھماکے سے ایف آر پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ اور2 اہلکارزخمی جبکہ ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حیات آباد کے فیز 5میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے دفتر کے لیے نکلے تھے، دھماکے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ جبکہ ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :