ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چئیرمین بئیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ بھارتی سازشوں کے باوجودپاک چائینہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گا،مکتی باہنی اور بنگلہ دیش میں مداخلت کے حوالے سے نریندر مودی کا بیان بھارت کی کھلی دہشت گردی اور عالمی برادری کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 11 جون 2015 11:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بئیرسٹر امجد ملک کی جانب سے برطانیہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر آرمی چیف اور حکومت پاکستان کاجارحانہ رد عمل سمندر پار پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔امجد ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا بیان خود بھارت کے لئے شرمندگی کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میانمر نہیں،پاکستانی فوج بھارتی جنگی جنون سے نمٹنا پوری طرح جانتی ہے۔

(جاری ہے)

اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانی بھارتی دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔چئیرمین آئی پی ایل کا کہنا تھا کہ بھارت کو اقتصادی راہداری کا منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اسی لئے بھارت نے پاکستان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت جتنی چاہے سازشیں کر لے اسے ہر صورت منہ کی کھانی پڑئے گی اور پاک چائینہ اقتصادی راہداری ما منصوبہ ہر حال میں کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔