پشاور ،حیات آباد فیز 5میں ایف آر پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ کی گاڑی پر خودکش حملہ، راہ گیر سمیت پولیس اہلکار جاں بحق
جمعرات 11 جون 2015 11:23
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پشاور کے علاقے حیات آباد فیز نمبر5میں ایف آر پی کے ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں راہ گیر سمیت پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ سمیت سات افراد زخمی ہوگئے‘ صدر‘ وزیراعظم ‘ وزیر داخلہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کی‘ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حیات آباد فیز نمبر5 میں خودکش حملہ ہوا۔ دھماکے میں فرنٹیئر ریزرو پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ خودکش حملے میں راہ گیر اور ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق ‘ تین پولیس اہلکار‘ راہ گیر اور ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔(جاری ہے)
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا جہاں ڈپٹی کمانڈنٹ ملک طارق کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ریزرو پولیس ملک طارق گھر سے دفتر جارہے تھے انہیں دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ پر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.