فیصل آباد،ڈاکو بیٹری شاپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

جمعرات 11 جون 2015 11:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو بیٹری شاپ سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کی واردات کے خلاف دکانداروں نے احتجاج بھی کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع بیٹری شاپ سے 2ڈاکو اسلحے کے زور پر کاوٴنٹر اور گاہکوں سے تقریبا 6لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ڈاکو گاہک بن کر 7بجے دکان میں داخل ہوئے، 1ڈاکو نے دکاندار اور وہاں موجود گاہکوں پر اسلحہ تان لیا جبکہ دوسرا ڈاکو بلا خوف و خطر لوٹ مار کرتا رہا، تقریبا 3منٹ میں کارروائی مکمل کرکے ڈاکو آسانی سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :