کوپا امریکہ کپ 2015ء: لیونل میسی ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر

جمعرات 11 جون 2015 11:33

کوپا امریکہ کپ 2015ء: لیونل میسی ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان مقرر

بیونس آئرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11جون۔2015ء) سٹار فٹبالر لیونل میسی کوپا امریکہ کپ 2015ء میں ارجنٹائن کی قیادت کے فرائض سر انجام دی گے۔ جمعہ سے شروع ہو نے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے ارجنٹائن کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے اور ماہرین کو امید ہے کہ 1993ء کے بعد ارجنٹائن پہلی مرتبہ یہ ایونٹ اپنے نام کر نے میں کامیاب ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کی فارورڈ لائن میں لیونل میسی کے علاوہ یوونٹس کے کارلوس تیوز، مانچسٹر سٹی کے سرجیواگویر اور نیپولی کے ہیگوئن کی شمولیت کے بعد انہیں دیگر ٹیموں کے دفاع کے لیے بہت بڑا خطرہ محسوس کیا جارہاہے۔

دوسری جانب سے ورلڈ کپ 2014ء میں جرمنی کے ہاتھوں 7-1کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنے والی پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی قیادت ابھرتے ہوئے ستارے نیمار جونیئر کے سپرد کی گئی ہے جب کہ فلپ کوٹینیو اور آسکر کی واپسی کے بعد برازیل کو بھی اس ٹورنامنٹ میں بڑی ٹیم سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :