چور اچکوں اور نشے بازوں کے تو مزے ہو گئے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 11 جون 2015 11:34

چور اچکوں اور نشے بازوں کے تو مزے ہو گئے

جزائر کیریبین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون2015ء) چور اچکوں اور نشے بازوں کے تو مزے ہوگئے مگر پاکستان میں نہیں ، جزائر کیریبین میں۔ ایسے جوان افراد جو نشے کے عادی ہیں، اُن کے نشے کی عادت چھڑانے کے لیےایک سالہ کروز کی سیر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد نشے کے عادی افرادمیں سے نشے کی عادت ختم کرانا ہے۔نشے کے عادی افراد کے علاوہ اس کروز پر چور اچکے بھی ہونگے۔

(جاری ہے)

کیریبین میں ہر جگہ انتہائی اعلیٰ درجے کی میری جوانا اور کوکین ہوتی ہے۔ اس علاقے کو میری جوانا کا دارالحکومت بھی کہا جاتاہے۔۔ اسی ماحول سے دور رکھنے کے لیے ایک کمپنی نے نشے بازوں کو 70 ہزار پاؤنڈ میں ایک سال تک سمندر میں گھمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈنمارک کی کونسل نے نشے کے عادی افراد اور مجرموں کے لیے 40 لاکھ پاؤنڈ خرچ کر کے کروز ٹرپ کا بندو بست کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈینش کونسل کو انتہائی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu