پشاور ہائی کورٹ نے پی کے 95 کے لیے دوبارہ ہونے والے انتخابات روکنے کا حکم دے دیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 11:47

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) :پشاور ہائی کورٹ میں پی کے 93 میں دوبارہ انتخابات روکنے کی درخواست کی سماعت کی گئی ، درخواست جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے محض این جی اوز کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں جبکہ کسی بھی خاتون کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا. درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی . عدالت نے پی کے 95 میں 7 جولائی کو دوبارہ انتخابات روکنے کا حکم د یتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت کو ملتوی کر دیا ہے. یاد رہے کہ پی کے 95 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا.

متعلقہ عنوان :