بغداد میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملے میں 6 افراد ہلاک

جمعرات 11 جون 2015 11:50

بغداد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خودکش کار بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور نے باردو سے بھری گاڑی پولیس چوکی سے ٹکرا دی۔جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے سے متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں۔فوری طور پر کسی گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم اس سے قبل پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ ملوث رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :