سوات، نجی سکول کے استاد سے پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

جمعرات 11 جون 2015 12:03

سوات (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سوات ایک نجی سکول کے استاد سے پستول صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے پانچویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سوات کے علاقے سنگوٹا میں واقعہ ایک نجی سکول کا استاد اپنے پستول کی صفائی کر رہا تھا کہ اس سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی جس کے نتیجے میں سامنے بیٹھا پانچویں جماعت کا 12 سالہ طالب علم شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ہسپتال میں دوران علاج زخمی طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس نے استاد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور قاتل استاد کو گرفتار کر لیا ہے اور ابتدائی تفتیش کرتے ہوئے بتایا کہ استاد کا نام عبدالماجد ہے جو ایک نجی ادارے سنگوٹا ماڈل سکول کا استاد ہے اور جاں بحق طالب علم کی شناخت معاذ کے نام سے ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :