بھارت کا دہرا معیار ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا ، نشریاتی معاہدے پر پاکستان اور دیگر بورڈز کے لیے الگ الگ پیمانے
جمعرات 11 جون 2015 12:09
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کا دہرا معیار ایک بار پھر کھل کر سامنے آگیا، پاکستان اور دیگر بورڈز کے لیے الگ الگ پیمانے بنالیے، نشریاتی معاہدے پر پاکستان کو آنکھیں دکھائی جارہی ہیں جبکہ اسی چینل سے کنٹریکٹ کرنے والے زمبابوے میں بغیر کسی اعتراض کے ٹیم بھیجنے کا اعلان کردیا۔
(جاری ہے)
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ باہمی سیریز کی بحالی کے حوالے سے جو اعتراضات اٹھائے ان میں پی سی بی کا نشریاتی معاہدہ بھی تھا، حامل ادارہ بھارت کے ایک بڑے میڈیا گروپ ایسل کی زیرملکیت اوراس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر ایک باغی کرکٹ لیگ کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔
گذشتہ دنوں جب پاکستان بورڈ کے چیئرمین شہریارخان بھارت گئے تھے توبی سی سی آئی کے آفیشلز نے براڈ کاسٹرکے حوالے سے اپنی ناپسندیدگی سے انھیں آگاہ کیا اور معاہدہ ختم تک کرنے کا مطالبہ کردیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم آئندہ ماہ تین ون ڈے اور2 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کیلیے زمبابوے جائے گی، جس کا اسی چینل کے ساتھ ہی معاہدہ ہے اور اس پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا، ٹیم 7 جولائی کو ہرارے پہنچے گی، تمام مقابلے ایک ہی شہر میں ہوں گے اور وہ 20 جولائی کو واپس بھی لوٹ آئے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.