مالی مشکلات کے شکار ہاکی پلیئرزکی خالی جیبوں پر مزید شب خون مارنے کا فیصلہ
جمعرات 11 جون 2015 12:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مالی مشکلات کے شکار ہاکی پلیئرزکی خالی جیبوں پر شب خون مارنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ورلڈ لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو یومیہ150کے بجائے صرف20 ڈالر ہی دیے جائیں گے، اس اعلان سے ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،مینجمنٹ نے پی ایچ ایف سے مکمل رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کی کوالیفائرز میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی تاہم اسپورٹس بورڈنے بیلجیئم بھجوانے کے حوالے سے مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا تو حکام کو سکون ملا، پی ایس بی ٹیم کے فضائی سفر، ہوٹل کے اخراجات اور ڈیلی الاوٴنسز ادا کرے گا۔ معاوضوں میں کمی کی اطلاع سے ٹیم میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور مکمل ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے، پلیئرز کے مطابق وہ تو پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت کی طرف سے ایشین گیمز اور چیمپئنز ٹرافی کی اعلان کردہ انعامی رقم بھی تاحال نہیں مل سکی،اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ میں بھی پورا معاوضہ نہ ملا تو مالی مسائل میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.