لاہو : نابینا افراد کا مطالبات کے حق میں چوتھے روز بھی احتجاج جاری، کلمہ چوک پر میٹرو بس روٹ پر دھرنا ، سروس جزوی طور پر معطل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 12:16

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : لاہور میں نابینا افراد مطالبات کے حق میں چوتھے روز بھی سراپا احتجاج ہیں.

(جاری ہے)

نا بینا افراد نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیا ور اسمبلی کے اندر جانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد نابینا افراد نے کلمہ چوک پر دھرنا دےد یا، آج احتجاج کے چوتھے روز بھی نابینا افراد مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں جبکہ میٹرو سروس جزوی طور پر معطل ہے. مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں سادہ کاغذ پر معاہدہ لکھ کے دیا گیا ہے، جب تک وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات نہ ہو گی اور تحریری حکم نامہ لکھ کر نہیں دیا جائے گا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے.

متعلقہ عنوان :