شام ‘فورسز کی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ‘ایک مسجد بھی شہید ‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر دی گئی

جمعرات 11 جون 2015 12:33

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) شام کے شہر حلب میں فورسز کی بمباری سے کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی گئی۔

(جاری ہے)

شام کے شہر حلب میں صدر بشار الاسد کی فورسز نے شدید بمباری کی ہے جس میں ایک مسجد بھی شہید ہوگئی،حکام کے مطابق بمباری میں کئی دکانیں اورعمارتیں بھی تباہ ہوئیں۔ شام میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے گروپ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کے بعد عمارتوں کو آگ لگ گئی اور ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے صورتحال کو کنٹرول کیا۔ حکام کے مطابق علاقے میں حکومتی فورسز اور داعش کے باغیوں کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :