نئی دہلی: بھارتی پالیسی سے ڈر نے والے رد عمل دے رہے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 12:39

نئی دہلی: بھارتی پالیسی سے ڈر نے والے رد عمل دے رہے ہیں۔ بھارتی وزیر ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : بھارت نے گذشتہ دنوں میں پاکستان سے متعلق دھمکی آمیز بیانات دئے ، بھارت کے ان دھمکی آمیز بیانات پر ر ی چیف، وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی قوتو ں نے اظہار مذمت کیا ، جبکہ آرمی چیف نے بھی اہنے ایک پیغام میں صاف صاف کہا کہ کسی کو اجازت نہیں کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھے.

(جاری ہے)

ان سب بیانات کے بعد بھارت ایک عجیب خوش فہمی کا شکار ہو گیا ہے، حال ہی میں بھارتی وزیر دفاع کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ بھارتی پالیسی سے گھبرانے والے اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں. منوہر پاریکر نے فخریہ انداز میں کہا کہ برما میں بھارت کا آپریشن بھارت کی بدلتی سوچ کاعکاس ہے.

متعلقہ عنوان :