پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کا خواب ضرور پورا ہو گا‘ سید نور

جمعرات 11 جون 2015 12:48

پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کا خواب ضرور پورا ہو گا‘ سید نور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) معروف ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو عروج پر لے جانے کا خواب ضرور رنگ لائے گا۔ مقامی ہوٹل میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز پروڈیوسر اور ہدایتکار سید نور کو ان کی فنی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں سماجی، سیاسی اور شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ سید نور پاکستانی فلم انڈسٹری کا روشن چراغ ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان فلم انڈسٹری کا ساتھ دیا اور کئی کامیاب فلموں میں ہدایت کاری کی۔ سید نور کا کہنا تھا وہ پا کستان میں رہ کر جدید اور چھوٹے بجٹ میں فلم بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :