اسلام آباد : چئیر مین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ؛ بھارتی بیانات کے خلاف مذمتی قرار داد منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 12:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : چئی مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں بھارتی قیادت کے بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی ہے، قرارداد قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی جانب سے پیش کی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں. کسی کو بھی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، بھارتی قیادت کے بیانات پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہیں لیکن پاکستان کی عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

متعلقہ عنوان :