لاہور ،شادی سے انکار،نوجوان نے لڑ کی کوقتل کر کے خودکشی کر لی

جمعرات 11 جون 2015 13:07

لاہور ،شادی سے انکار،نوجوان نے لڑ کی کوقتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق نواب ٹاؤن کا نوجوان ذوالفقار اپنے علاقے کی سونیا سے شادی کرنا چاہتاتھا ، ملزم کے اصرار پر سونیا نے صاف انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پر ملزم اشتعال میں آ گیا اور اس پر فائرنگ کر دی۔لڑکی کے دم توڑنے پر ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر جان دے دی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیں۔

متعلقہ عنوان :