بھارتی بیان بازی کسی کے مفاد میں نہیں ،شاہ محمود قریشی

جمعرات 11 جون 2015 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ بیانات پر حکومتی قیادت اور دفتر خارجہ کا کردار کمزور ہے ، بھارتی وزیراعظم اور وزراء کے بیانات سفارتی اداب کیخلاف ہیں ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان مناسب اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے ، برما کے مسئلے پر بھی حکومتی اراکین کا ردعمل مایوس کن ہے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ بجلی مہنگی کی جائے گی اس لئے اس حکومت نے بجلی پر رعایت ختم کرکے بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی ہے جو عوام پر بجلی کی طرح گرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ایسی بیان بازی کسی کے مفاد میں نہیں ہے قومی قیادت کو جاگنا چاہیے اور اس پر اپنا مناسب ردعمل دینا چاہیے بھارت کی بیان بازی پر ہماری سیاسی لیڈر شپ نے کوئی بیان نہیں دیا ہے اس موقع پر پاک فوج کا ردعمل مناسب ہے اور ہر پاکستانی کا بھی یہی ردعمل ہے بھارت کے وزیراعظم کا بیان سفارتی اداب کی خلاف ورزی ہے حکومت کو یہ معذرت خوانہ رویہ دور کرنا ہوگا اور قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرنا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :