بھارت کے بیانات پر نواز شریف خاموش کیوں ،کیا پاکستان میں جنگ لگنے کے بعد وزیر اعظم سامنے آئینگے ، بابر اعوان

جمعرات 11 جون 2015 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کے بیانات پر نواز شریف خاموش کیوں ہیں کیا نواز شریف پاکستان میں جنگ لگنے کے بعد سامنے آئینگے ، بھارتی قیادت دو طرح کی کارروائی کررہی ہے ایک تو جنگ کی دھمکیاں اور دوسری طرف عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بریفنگ کے دوران کیا ۔

انہوں
نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہے مارشل لاء نہیں جنگیں تو مارشل لاء میں لڑی جاتی ہیں کیا نواز شریف پاکستان میں جنگ لگنے کے بعد عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی خاموشی وجہ سے افغانی صدر کو بھی پر لگ گئے ہیں اب وہ بھی پاکستان کیخلاف بیان دے رہے ہیں ۔