گلگت بلتستان کی عوام نے الیکشن میں حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،نواز شریف

جمعرات 11 جون 2015 13:09

گلگت بلتستان کی عوام نے الیکشن میں حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن میں عوام نے حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،عالمی مبصرین نے گلگت میں صاف و شفاف انعقاد کو سراہا ہے،پاک فوج،مقامی انتظامیہ ،عدلیہ اور گلگت بلتستان کی عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔جمعرات کے روز وزیراعظم نواز شریف سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے ملاقات کی ہے اورگلگت بلتستان میں صاف وشفاف الیکشن اور نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے گلگت الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر برجیس طاہر کو مبارکباد دی،وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،حکومت پہلے کی طرح علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کرتے رہی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہونے والی لیگی رہنما اپنے علاقوں میں عوامی مسائل پر توجہ دیں اور الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو ہرصورت پورا کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران عالمی مبصرین نے براہ راست کوریج کی اور شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو سراہا ہے جو الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کی کامیابی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن کے دوران علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے جومبارکباد کی مستحق ہے۔

متعلقہ عنوان :