بھا رتی فوج کا آزاد کشمیر میں آپریشن کرنے سے صاف انکار

لائن آف کنٹرول کے نزدیک اس طرح کی کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا میانمار اور ریاست جموں و کشمیر کے حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے ، بھارتی کمانڈر

جمعرات 11 جون 2015 13:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھا رتی فو ج نے میانمار کی طرح آزاد کشمیر میں آپریشن شروع کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور ریاست جموں و کشمیر کے حالات میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ لائن آف کنٹرول کے نزدیک اس طرح کی کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا، یہا ں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 15 کارپس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سبرتاساہا نے کہا کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند ریاست میں حالات درہم برہم کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں تاہم پولیس ، فوج حالات پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں میانمار طرز پر آزاد کشمیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کور کمانڈر نے کہا کہ میانمار اور ریاست جموں و کشمیر کے حالات میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے نزدیک اس طرح کی کارروائی عمل میں لانے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا سوپور میں سرکاری ملازم کی ہلاکت میں ملوث تنظیم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے 15 کارپس کے کمانڈر نے کہا کہ عسکریت پسند ریاست خاص کر وادی کشمیر میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کے لئے عام لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوپور ہلاکت کے ضمن میں تحقیقات باریک بینی سے شروع کر دی گئی ہے اور فی الحال اس ضمن میں مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ عام شہری ، سیاسی ورکروں کو نشانہ بنانے کا صرف یہی مقصد ہے کہ ریاست خاص کر وادی کشمیر میں حالات کو درہم برہم کیا جائے تاہم فوج ملی ٹینٹوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔