بھارتی بیانات پر پاکستانی حکومت کا ردعمل عوام کی ترجمانی نہیں،سراج الحق

جمعرات 11 جون 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی بیانات پر پاکستانی حکومت کا ردعمل عوام کی ترجمانی نہیں ہے‘ بھارتی وزیراعظم کے بیانات پر وزیراعظم نواز شریف کو ردعمل دینا چاہئے تھا‘ نریندر مودی کا بیان دہشتگردی پر مبنی ہے‘ بین الاقوامی کریمنل کورٹ میں نریندر مودی کے خلاف مقدمہ چلانا چاہئے‘ بھارت نے پاکستان کو آج تک تسلیم نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے چند جماعتوں نے احتجاج کیا۔ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ وفاقی حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگایا ہے بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات یقیناً کشیدہ رہیں گے۔ بھارت کی اس قسم کی بیان بازی سے خطے میں فساد برپا ہو سکتا ہے۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان ہر لحاظ سے مضبوط ہے۔ بھارت کے بیانات کے ردعمل میں آرمی چیف کا بیان مناسب اور عوامی امنگوں کی ترجمانی ہے