بھارت سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کی جائے،پرویز الہی

جمعرات 11 جون 2015 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے‘ ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ بھارت سے آنکھ میں انکھ ڈال کر اور کھل کر بات کی جائے‘ بھارتی بیانات پر ہمارے حکمرانوں کی خاموشی مایوس کن ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعرات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرر ہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمارا دوست نہیں ہے یہ ہمیں سمجھ لینا چاہئے بلوچستان میں تخریب کاری کے پیچھے بھی بھارت کا ہاتھ ہے۔

ہمیں افسوس ہے کہ بھارت کے بیانات پر ہمارے حکمرانوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان پر نواز شریف کو بولنا چاہئے تھا ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا موقف ہے کہ بھارت سے آنکھ میں آنکھ ڈال کر اور کھل کر بات کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :