انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچ،امریکا نے جرمنی کو2گول سے ہرا دیا

جمعرات 11 جون 2015 13:14

کولن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) امریکا نے انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچ میں عالمی چیمپین جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔جرمن ٹیم میچ کے آغاز سے ہی چھائی رہی۔

(جاری ہے)

ماریو گیٹس نے 12ویں منٹ میں ہوم ٹیم کو برتری دلا دی،البتہ 41ویں منٹ میں امریکی ٹیم مقابلہ برابر کرنے میں کامیاب ہو گئی۔دوسرے ہاف میں بھی دلچسپ مقابلہ جاری رہا لیکن 88ویں منٹ میں بوبی ووڈ نے گول کر کے امریکا کو عالمی چیمپین کے خلاف دو ایک کی فتح دلا دی۔

متعلقہ عنوان :