برازیلین فٹبالر مارٹا نے ورلڈ کپ کی ٹاپ اسکورر کا اعزاز پالیا

جمعرات 11 جون 2015 13:14

برازیلین فٹبالر مارٹا نے ورلڈ کپ کی ٹاپ اسکورر کا اعزاز پالیا

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) برازیلین سپراسٹار مارٹا نے ورلڈکپ میں15واں گول داغ کر جرمن پلیئر برجیٹ پرنز سے ٹاپ اسکورر کا اعزاز چھین لیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے چار میگا ایونٹس میں شرکت کی بدولت یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں کیا، آنے والے میچزمیں وہ اسے مزید بہتر بنا سکتی ہیں،13 برس سے انٹرنیشنل فٹبال میں متحرک مارٹا کا یہ 93ویں انٹرنیشنل میچ میں92 واں گول رہا، وہ پانچ مرتبہ ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز پا چکی ہیں۔ دریں اثنا37 سالہ ہموطن فورمیگا ورلڈ کپ کی عمر رسیدہ گول اسکورر بن گئیں۔