رمضان المبارک میں پٹرول کی قلت کے امکان سے متعلق تحریک التواء سینیٹ میں بحث کے لئے منظور

جمعرات 11 جون 2015 13:17

اسلام آباد ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) رمضان المبارک میں ملک بھر میں پٹرول کی قلت پیدا ہونے کے امکان سے متعلق تحریک التواء بحث کے لئے منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر اشوک کمار کی پی ایس او اور پی این ایس سی کے درمیان تنازع، جس کی وجہ سے ملک بھر میں رمضان میں پٹرول کی قلت پیدا ہونے کا امکان ہے، سے متعلق تحریک التواء منظوری کے تعین کے لئے ایجنڈے پر تھی۔ چیئرمین سینیٹ نے تحریک بحث کے لئے منظور قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحث کے لئے تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :