ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جمعرات 11 جون 2015 13:17

سنگا پور۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل اور گیسولین کے امریکی ذخائر کے حوالے سے رپورٹ کا اجرا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی ذخائر میں تیزی سے کمی اور پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جولائی میں ترسیل کیلئے معاہدے 27 سینٹ کی کمی سے 61.16 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جولائی میں ترسیل کے معاہدے 19 سینٹ کی کمی سے 65.51 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔