ہانگ کانگ نے میرس وائرس کے شبہ میں اپنے شہریوں پر جنوبی کوریا کے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کر دی

جمعرات 11 جون 2015 13:23

ہانگ کانگ ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ہانگ کانگ نے جان لیوا میرس وائرس کے شبہ میں اپنے شہریوں پر جنوبی کوریا کے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کے حکام نے میرس وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جنوبی کوریا کے غیر ضروری سفر سے روک دیا ہے اور جنوبی کوریا سے واپس آنے والے اپنے شہریوں کے خون کے نمونے حاصل کر کے ان کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی شروع کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق جنوبی کوریا سے آنے والے شہریوں میں سے تاحال کسی شہری میں میرس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ہانگ کانگ کی وزارت سیاحت نے میرس وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر تقریباً 600کے قریب افراد کو جنوبی کوریا جانے سے روک دیا ہے اور ملک بھر میں ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔