پشاور ‘حیات آباد کے علاقے میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائی ‘ دو شدت پسندہلاک ‘دو گرفتار

جمعرات 11 جون 2015 13:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں پولیس کے مطابق حیات آباد کے علاقے میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دو شدت پسندوں کو ہلاک اور دو کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بی بی سی نے پولیس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا ہے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں واقع کے بعد سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس میں مشتبہ مقامات پر پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار مشترکہ کارروائیوں کرکے شت پسندوں ، غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :