راجن پور ‘ ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ‘پچاس زخمی

جمعرات 11 جون 2015 13:32

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) نوشہرو فیروز اور راجن پور میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق نوشہرو فیروز بائی پاس پر زائرین کی کوچ الٹ جانے کے باعث ایک بچے ، خاتون اور ڈرائیور سمیت پانچ افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔زائرین لعل شہباز قلندر کے عرس سے واپس احمدپور شرقیہ آ رہے تھے کہ ان کی کوچ الٹ گئی ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو اونگھ آ جانے کے باعث پیش آیا زخمیوں کو سول ہسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا گیا دوسری طرف راجن پور میں انڈس ہائی وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے تین مسافر جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے ۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور اور ملتان کے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بس حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :