شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

جمعرات 11 جون 2015 13:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری‘ سکیورٹی فورسز کی دتہ خیل سے آگے پاک افغان بارڈر کے قریب زمینی کارروائی میں دس دہشت گرد مارے گئے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے اپنے پلان کے مطابق جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پاک فوج کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاک افغان بارڈر کے قریب روپوش دہشت گردوں اور ان کی کمین گاہوں کو تباہ کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا جس کے بعد دتہ خیل سے آگے پاک افغان بارڈر کے قریب کارروائیاں شروع کردی گئی ۔ گزشتہ رات پاک فوج کے جوانوں نے پاک افغان بارڈر کے قریب زمینی کارروائی کی جس میں دس دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کے ٹھکانے اور اسلحہ خانہ بھی تباہ کردیا گیا کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔