فائزہ ملک نے بجلی کی فی یونٹ پر4روپے کے سر چارج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی

جمعرات 11 جون 2015 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے بجلی کی فی یونٹ پر4روپے کے سر چارج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروادی جبکہ حکو مت سے فوری فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پیپلزپارٹی کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک مذمتی قرار داد جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں عوامی بجلی کے لوڈشیڈ نگ کے عذاب کا شکار ہے تو دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہاہے جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور حکو مت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر فیصلہ واپس لیں ۔