بھارت کشمیریوں کی تحریک کو پنجہ استبداد سے نہیں دباسکتا،کشمیری حق خودارادیت کے علاوہ کسی بھی حل کو قبول نہیں کریں ‘ کشمیریوں نے مشکل حالات میں اس تحریک کو زندہ رکھا ‘ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کی پشت بانی کی

سینئرنائب صدر مسلم لیگ (ن) حلقہ کوٹلہ شیخ اکبر کا بیان

جمعرات 11 جون 2015 13:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بھارت کشمیریوں کی تحریک کو پنجہ استبداد سے نہیں دباسکتا،کشمیری حق خودارادیت کے علاوہ کسی بھی حل کو قبول نہیں کریں ‘ کشمیریوں نے مشکل حالات میں اس تحریک کو زندہ رکھا ‘ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کی پشت بانی کی اور ہمیشہ اس تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے کردار ادا کیاان خیالات کا سینئرنائب صدر پی ایم ایل (این) حلقہ کوٹلہ شیخ اکبر نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ حق خودارادیت کے حصول اور مسئلہ کشمیر کو انٹر نیشنلائز کرنے کے لیے اہم خدمات ہیں حق خودارادیت کشمیریوں کا مسلمہ اور بین الاقوامی تسلیم شدہ ہے جس کے لیے کشمیریوں نے 07 لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

بھارت کے جبر و استبداد کی کاروائیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتے ۔ کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے ‘انہوں نے کہاکہ بھارت زیادہ دیر تک کشمیرپراپناقبضہ جمانہیں سکتا ‘ ایک نہ ایک دن بھارت پوری دنیا کے سامنے ذلیل ورسوا ہوکر رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :