بی آئی ایس پی کے عوض لوگوں کوخریدنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے ‘مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاچکے ہیں ‘ واضح ہوچکاہے کہ سیاست میں مسلم لیگ نواز کاکوئی ثانی نہیں

نظریاتی رہنماء مسلم لیگ (ن) پیرسیدسرفرازگیلانی کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 11 جون 2015 13:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بی آئی ایس پی کے عوض لوگوں کوخریدنے والوں کامستقبل تاریک ہوچکاہے مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاچکے ہیں ‘ واضح ہوچکاہے کہ سیاست میں مسلم لیگ نواز کاکوئی ثانی نہیں ‘ ان خیالات کااظہار کاظہار نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کی عوام کے لئے لازوال قربانیاں ہیں،حکومتی نے زیادتیوں کی حدیں توڑ دیں ‘ انتقامی بنیادوں پر ملازمین کوفارغ ‘ بجلی بند کرکے تاجروں کوبیروزگار کرنا ‘ سڑکات کی خستہ حالی ‘ من پسند تقرریاں ‘ کرپشن ‘ دفاتر منتقلی اورعوام سے روزگار چھیننے جیسے اقدامات حکومت کومہنگے پڑیں گے، مجاورحکومت نے سوا چار سالوں کے اندر عوامی مسائل پرکو توجہ نہ دی ‘ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے ‘ پی پی حکومت کاجلد خاتمہ ہونیوالا ہے ‘ مفاداتی ٹولہ کوجلد آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائیگا،بہت جلد بوریا بستر گول ہوجائیگا ‘ اب انہیں تنکے کا سہارا بھی نہیں ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :