بھارت اوقات میں رہے یہ کوئی مہاراشٹرا نہیں ہے جب چاہے جیسے چاہیے بیان دے ‘پاکستان کی طرف ہر اٹھنے والے ہاتھ کاٹ دینگے بھارت بھول گیا کہ کارگل میں کس طرح پیٹھ دکھا ئی تھی ‘اپنے فوجیوں کے لیئے تابوت اکھٹے کرتا رہا ہے

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر کا بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل

جمعرات 11 جون 2015 13:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ بھارت سرکار اپنی اوقات میں رہے یہ کوئی مہاراشٹرا نہیں ہے جب چاہے جیسے چاہیے بیان دے پاکستان کی طرف ہر اٹھنے والے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔یہ پاکستان ہے بھارت بھول گیا کہ کارگل میں کس طرح پیٹھ دکھا ئی تھی اور اپنے فوجیوں کے لیئے تابوت اکھٹے کرتا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھار کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیئے بھارت مسلہء کشمیر کو کسی بھی صورت میں دبا نہیں سکتا ہے بھارت سرکار ہوش کے ناخن لے بھارت پاکستان کے اندر گھسنہ تو دور کی بات ہے اگر ایک انچ بھی آگے بڑا تو صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور بھارت سرکار کو کشمیریوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گا اور کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی۔انہوں ے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کے اوپر حملہ کرنے کی کوشش کی تو آزاد کشمیر میں بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :