قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر 13مئی کو کھاوڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

جمعرات 11 جون 2015 13:45

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) 13جو ن 2015کو حلقہ کھاو ڑہ میں مشٹمبہ کے مقام پر قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا تاریخ سازجلسہ ہو گا ،جس سے حلقہ کے اندر سے پی پی ،مسلم کانفرنس اور نو مولود جماعت پی ٹی آئی کا مکمل طو ر پر صفایا ہو جائے گا ،لیگی کارکنان قائد کشمیر کے پر زور استقبال کے لیے تما م تیا ریا ں مکمل کر چکے ہیں اور قائد کشمیر کے بے صبری کیساتھ منتظر ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ کے کارکنا ن راجہ شمشیر علی ، راجہ ضیغم جاوید ، راجہ وقاص و دیگر نے گزشتہ روز صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حلقہ کھاوڑہ اس وقت مسلم لیگ ن کا گڑھ بن چکا ہے اور رہی سہی کثر 13جو ن کو پوری ہو جائے گی ، اب کسی کو بھی حلقہ کھاوڑہ کے حقوق کے سا تھ کھلواڑ کرنے کی اجا زت نہیں دی جا ئے گی ، کیو نکہ عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے اور عوام یہ جان چکے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی سہی معنو ں میں عوامی حقو ق کی علمبردار جماعت ہے اور قائدکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کشمیر ی قو م کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ،اور آمدہ انتخا بات میں مسلم لیگ ن حلقہ کھاوڑہ میں سے راجہ فاروق حیدر کی قیا دت میں کلین سویپ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :