علی ظفر نے مارشل آرٹ اور کِک باکسنگ کی تربیت لینا شروع کر دی

جمعرات 11 جون 2015 13:50

علی ظفر نے مارشل آرٹ اور کِک باکسنگ کی تربیت لینا شروع کر دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء)پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے مارشل آرٹ اور کِک باکسنگ کی ٹریننگ حاصل کرنا شروع کر دی۔ علی ظفر نے ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم ”دیوسائی “میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لئے مارشل آرٹ کی ٹریننگ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ہر روز دو گھنٹے پریکٹس کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علی ظفر کا کہنا تھا کہ ان کی فلم اردو اور انگریزی زبان میں ریلیز کی جائے گی جس کی شوٹنگ کا سلسلہ اگست میں شروع ہوگا۔ یہ فلم عالمی معیار کے مطابق بنائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے بالی وڈ کے کئی پراجیکٹ چھوڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نام اور پہچان اپنے ملک سے ملی لہذا میں ملکی فلمی صنعت کی ترقی اور فروغ کے لئے پاکستان میں فلم بنا رہا ہوں۔ میری کوشش ہوگی کہ شائقین کو مایوس نہ کروں۔