جیکولین فرنینڈس کا اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں سلمان خان کی خدمات کا اعتراف

جمعرات 11 جون 2015 13:50

جیکولین فرنینڈس کا اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں سلمان خان کی خدمات کا ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) بالی ووڈمیں قدم رکھنے والی سرلنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں سلمان خان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم اداکارہ جیکولین اب بھی دبنگ خان سے دوستی کا دم بھررہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے میرے لیے بہت کچھ کیا اور ان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں جب کہ فلم ”کک“ میں ان کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا بہترین تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ”کک2“ کا کردار میرے مطابق نہ ہو تاہم سلمان خان کے ساتھ نئی فلم ”کک 2“ کے علاوہ کسی اور فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار سلمان خان نے فلم”کک“ کے سیکوئیل میں جیکولین فرنینڈس کو شامل نہ کر نے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :