اسلام آباد : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس، بھارتی وزیر قیادت کے بیانات پر سینیٹرز کا اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 11 جون 2015 14:04

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 11 جون 2015 ء) : چئیر مین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیت کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹرز نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کے خلاف اظہار خیال کیا، سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فوج پر اعتماد کرنا چاہئیے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت مضبوط ترین ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے جبکہ ہمیں اس مسئلے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرنا چاہئیے.

سینیٹر کلثوم پروین نے بھی اس بات کی تائید کی کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں.

(جاری ہے)

سینیتر شاہی سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بھارت اتنی ترقی کر چکا ہے کہ وہ پاکستان کو دھمکی دے، شاہی سید کا کہنا تھا کہ دنیا ہمیں پاکستانی قوم کہتی ہے اور ہم پاکستان ہی میں قوموں اور فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں. بھارتی قیادت کت بیانات پر سینیٹر نہال ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں ، مودی گرج رہا ہے لیکن ہم برس کر دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ مودی کی طرح حسینہ واجد بھی کمزرو ہیں .

نریندر مودی چائے بیچتے بیچتے وزیر اعظم بنے ہیں اس طرح کے بیانات سے کہیں انہیں پھر سے چائے بیچنی نہ پڑ جائے ، انہوں نے اعادہ کیا کہ ہم نے پہلے بھی بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا اب بھی منہ توڑ جواب دیں گے.