نریندر مودی بھارت کے گوربا چوف ثابت ہونگے ‘ خدیجہ فاروقی

جمعرات 11 جون 2015 14:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی بھارت کے گوربا چوف ثابت ہونگے ۔ نریندر مودی نے اقتدار سنبھالتے ہی مقبوضہ کشمیر اور نئی دہلی میں شکست کا سامنا کیا اب وہ اپنی قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں ،بھارت امریکہ کی کٹھ پتلی بننے اور اقتصادی کاریڈور کے خلاف سازشیں کرنے کی بجائے خطے میں انتہا پسندی اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر درجنوں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں نریندر مودی آگ سے نہ کھیلے،پاکستان ایٹمی ملک ہے اگر اس نے جارحیت کی کوشش کی تو بھارت کے ہر شہر سے دھواں اٹھے گا ۔

(جاری ہے)

خدیجہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فوج کے سربراہ کا بیان قومی امنگوں کی ترجمانی ہے بھارتی دھمکیوں کا نتیجہ پاکستان کے اتحاد کی صورت میں نکلے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا،سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں نریندر مودی کو انتہا پسندانہ عزائم کو فروغ دینے سے روکے ورنہ اس کے نتیجہ میں بھارت کے عوام ،بھارت کے تاجر اور بھارت کی ترقی رکے گی۔

متعلقہ عنوان :