روہنگیائی مسلمانوں کا قتل عام ، ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاؤس کا اجلاس کل ہو گا

جمعرات 11 جون 2015 14:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس کل ( جمعہ ) ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس برما حکومت کی وحشیانہ بربریت کے نتیجہ میں روہنگیائی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی پیش کردہ قرارداد پر غور خوض کے لئے طلب کیا گیا ہے جو جمعتہ المبارک صبح 10:30 بجے کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :