یوکرین میں قیام امن کیلئے پیوٹن پُرخلوص کوشش کریں، پوپ

جمعرات 11 جون 2015 14:19

واشنگٹن ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) پوپ فرانسس نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین میں قیام امن کے لیے پْرخلوص کوشش کی جائے۔ ملاقات کے بارے ویٹی کن کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پوپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علیحدگی پسندوں کی جانب سے 14 ماہ قبل شروع ہونے والی بغاوت کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٴں نے مذکرات کے ذریعے مسا ئل کے حل سمیت تمام فریقوں کو منسک فائربندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو یقنی بنا نے پر زور دیا ۔اس سے قبل روس نے مغربی ملکوں کی جانب سے علیحدگی پسندوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے حوالے سے لگائے جانے والے اقدامات کو بارہا مسترد کیا ہے۔ واضح رہے کہ پوپ سے ملاقات سے قبل پیوٹن نے میلان میں اطالوی وزیر اعظم متیو رینزی سے بھی ملاقات کی۔