میکسیکو کے ایک شہرمیں مردہ شخص میئر منتخب

جمعرات 11 جون 2015 14:19

میکسیکو سٹی ۔ 11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) میکسیکوکے شہر یورے کوآرو میں مئی میں قاتلانہ حملے کا شکارہونے والے مقامی حفاظتی دستوں کے لیڈر ھرناندز کو میئر منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتخابی کمیشن کے فیصلے کے مطابق ھرناندز کا نام بیلٹ پیپرز سے نہ ھٹائے جانے کے با عث ان کے حق میں 37 فیصد باشندوں نے ووٹ د ے دیے جس وجہ سے ان انتخابات کو قانونی قرار دیا گیا۔ ھرناندز کی پارٹی نے ان کی جگہ اپنے ایک اور نمائندے کا نام بیلٹ پیپرز میں درج کر دیا جس نے ھرناندز کے کامیاب ھونے کے بعد میئر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ ھرناندز شہر یورے کوآرو کے مرکزی چوک میں انتخابی ریلی کے دوران نا معلوم مسلح اشخاص کے ہاتھوں ہلاک ہوئے تھے۔