غیر قانونی و بغیر لائسنس کام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
جمعرات 11 جون 2015 14:24
لاہور ۔11 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد سمیت دیگر اضلاع میں غیر قانونی و بغیر لائسنس کام کرنے والی ٹریول ایجنسیز کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصل آبادڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے بعض میڈیارپورٹس کا سختی سے نوٹس لیاہے جن میں بتایاگیاتھاکہ کچھ غیر قانونی اور بلالائسنس کام کرنے والی ٹریول ایجنسیز اور ان کے ایجنٹ معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کے ذریعے رقوم بٹور رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ تمام ڈی سی اوزاور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تحصیلوں،قصبوں اور ملحقہ علاقوں میں جعلی اور دھوکہ باز ٹریول ایجنٹس پر گہری نظر رکھیں اور ان کے بارے میں خفیہ رپورٹس حاصل کرکے معصوم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر فراڈ اور رقوم بٹورنے والوں پر قانون کا مضبوط ہاتھ ڈالا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بعض ٹریول ایجنسیز کی طرف سے بلا لائسنس اور بلا اجازت حج پیکج کے تحت بکنگ کرنے اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے سے متعلق عوامی شکایات پر کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور ایسی نام نہاد اور جعلی ٹریول ایجنسیز کے تشہری بینرز قبضہ میں لیکر ان کیخلاف دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمات درج کرائے جائیں ۔
انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ نام نہاد ٹریول ایجنٹس سے ہوشیار رہیں اور ایسے غیر قانونی د ھندے میں ملوث عناصر کی متعلقہ اداروں کو فوری نشاندہی کی جائے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.