روسی سائنسدانوں کا ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور سرطان جیسے امراض کا پتہ چلانے والا حساس آلہ بنا نے کا دعوی

جمعرات 11 جون 2015 14:25

ماسکو ۔11جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء) روسی سائنسدانوں نے ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس اور سرطان جیسے امراض اور وائرس سے ہونے والی بیماریوں کا پتہ چلانے والا حساس آلہ بنا نے کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کو شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق ماسکو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے انتہائی حساس نینو مکینکل سنسر بنایا ہے جو وائرس سے ہونے والے امراض ، ہیپاٹائٹس اور ایچ آئی وی وغیرہ کا پتہ چلاسکتا ہے۔

یہ سنسر سرطانی رسولیوں کا پتہ چلانے میں بھی معاون ہے ۔

(جاری ہے)

روسی ماہرین کے مطابق یہ سنسر وائرس سے ہونے والی بیماریوں کی اس وقت نشاندہی کرتا ہے جب جسم کا مدافعتی نظام وائرس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہتا ہے یا جب بیماری کا علاج مشکل ہو جائے ۔ اس سنسر کی مدد سے ڈاکٹرز رسولیوں کا باعث بننے والے عوامل کا بھی پتہ چلا سکیں گے جن کی وجہ سے جسم میں سرطانی رسولیوں کے بننے کے عمل کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ یہ سنسر ایجاد کرنے والے ماہرین دمتری فدیا نین اور یورپی سیٹونوف کا کہنا ہے ہے کہ یہ آلہ آسانی سے بنایا جاسکتا ہے اور اس کو سمارٹ فون، وئیرایبل الیکٹرانکس اشیاء کی طرح لپیٹ کر بھی رکھا جاسکتا ہے۔