بحرین کا عراق سے احتجاج ،کالعدم شیعہ تنظیم کی پشت پناہی ختم کی جائے

جمعرات 11 جون 2015 14:28

بحرین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جون۔2015ء ) بحرین نے ایک کالعدم شیعہ تنظیم کوتربیت دینے پر بغداد حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے عراقی سفیر احمد رشید کو اپنے دفتر بلا کر ایسی دستاویزات پیش کیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ سرائے الاشتر نامی اس تنظیم کو عراق میں عسکری تربیت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

بحرینی وزارت خارجہ کے مطابق اس تنظیم کے بارہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے دو رہنما ابھی ایران میں ہیں۔ مزید یہ کہ یہ گروپ بحرین کو غیر مستحکم کرنے کے لیے عراقی سر زمین استعمال کر رہا ہے اور اس پر عراق میں بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :